We Provide Update Informatio About Cryptocracy And Online Digital Trading, The Best Online Education Tutorials online Earning . earn from home , Urdo Novels . we try our best to publish the most demanding and interesting article . Keep Connected with us we will update daily . Hopefully you will enjoy the article . Our future aim to built a web site for novels lover . we are sorting and writing the best novels so you can read Online . Thanks For Visiting Us . Good Luck and Have na Nice Day

کوکین :آئس : Pakistan say no to Drugs

 ' کوکین'


کوکا ایک جھاڑی نما پودا ھوتا ھے جو زیادہ تر لاطینی ممالک پیرو اور بولیویا وغیرہ میں پایا جاتا ھے، اس کے پتوں کو کشید کر ایک سفید پاؤڈر بنایا جاتا ہے جسے کوکین کہتے ہیں،
اس وقت کولمبیا سب سے زیادہ کوکین پیدا کرنے والا ملک ھے لفظ کوکین کوکا نامی پلانٹ سے حاصل کیا گیا حیرت انگیز طور پر معروف سوفٹ ڈرنک کوکا کولا لانچ کیا گیا اس میں بھی 9 ملی گرام فی گلاس کے حساب سے پائی جاتی تھی 1903 میں کوکا کولا نے اسے ختم کر دیا۔
کوکین پلاؤڈر اور کرسٹل کی شکل میں دستیاب ھوتی ھے ، ماضی میں کوکین محض بطور پین کلر استمال کی جاتی تھی عہد حاضر میں اسے ناک کے زریعے سونگھا جاتا ھے اور بعض لوگ اسے مسوڑھوں پر مسل کر مطلوبہ نتائج حاصل کرتے ھیں،

سائینسدان اسے سب سے مہلک نشہ قرار دیتے ھیں جدید تحقیق کے مطابق کوکین پینے والے افراد نفسیاتی طور پر انتہائی خطرناک حد تک کوکین پر انحصار کرنے پر مجبور ھو جاتے ھیں کوکین راحت فراہم کرنے والے دماغی حصے کو فوری طور پر ایکٹیویٹ کرتی ھے جس سے راغب شخص راحت اور فرحت محسوس کرتا ھے ،
کوکین ایک ایسا نشہ ھے جو فی الفور اثر کرتا ھے انسان فوری طور پر اپنے آپ کو انتہائی توانا تندرست چوکس محسوس کرتا ھے

جدید تحقیق کے مطابق کوکین پینے والا شخص زیادہ بولنا پسند کرتا ھے خود کو ذہنی طور پر الرٹ محسوس کرتا ھے اسکے سننے اور چھونے کی حس بڑھ جاتی ھے وقتی طور پر بھوک پیاس اور نیند بھی ختم ھو جاتی ھے کوکین شریانوں کو تنگ کرتی ھے اس سے آنکھیں چندھیا سکتی ھیں جس سے فشار خون بڑھ جاتا ھے جسم میں گرمی محسوس ھوتی ھے زیادہ مقدار کا استمال پرتشدد ھو سکتا ھے

کئی عادی مریض ذہنی توازن برقرار نہیں رکھ سکتے،
کوکین پینے والے افراد میں انتہائی درجے کا اعتماد آجاتا ہے، اور انہیں یوں محسوس ھوتا ھے کسی بھی معاملے میں انکا اعتقاد اور نظریہ ناقابل چیلنج ھے اور اسے رد نہیں کیا جا سکتا انھیں یقین کی حد تک گمان ھوتا ھے وہ جو کہہ رھے ھیں وہ حرف آخر ھے ایسے میں اکتر مریض ضدی ھو جاتے ھیں اور بحث مباحثے میں پرتشدد ھو جاتے ھیں۔
کوکین ایک محرک نشہ ہے جو انسان کی دماغی صلاحیتوں کو بیدار کرتاہے، بھوک اور نیند کم ہو جاتی ہے۔ بدن کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور انسان کو سخت سردی میں بھی پسینے آنا شروع ہو جاتے ہیں،
آواز اور روشنی کے لیے حساسیت بڑھ جاتی ہے اس لیے اس کے عادی افراد کمرے کے اندر یا رات کے وقت بھی دھوپ کے چشمے لگائے رکھتے ہیں۔
عادی شخص بیشتر اوقات جنسی تشدد کی جانب راغب ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ معلوماتی تحریر مفاد عامہ کے تحت شئر کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں آج کل آئس اور دیگر نشوں کی طرح کوکین کا استعمال بھی بڑھ رہا ہے

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad