مرغی_راج | مرغی کی غنڈہ گردی

مرغی_راج | مرغی کی غنڈہ گردی


یار یہ کونسی سے مرغیاں صبح چھ بجے انڈہ دیتی ہیں ؟
ہماری مرغی صبح چھ بجے ہی اٹھ کر ایسے انڈہ دیتی ہے جیسے انڈہ دینے کے بعد دفتر جانا ہو 😒
اور اوپر سے مصیبت یہ ہے کہ انڈہ اپنے ڈربے میں نہیں میرے کمرے میں دیتی ہے صبح صبح اٹھ کر کمرے کے سامنے کھڑے ہو کر ایسے شور مچاتی ہے جیسے ملک میں ایمرجنسی نافذ ہو گئی ہے اور جیسے ہی دروازہ کھلتا ہے ایسے اترا اترا کر چلتی ہے جیسے امریکہ اسی نے دریافت کیا ہے۔
کچھ دیر دروازہ نہ کھولوں تو کچن کے سامنے جا کر بطور احتجاج اتنا شور مچاتی ہے کہ پھوپھو کو مجھے آواز دیر کر جگانا پڑتا ہے کہ بیٹا دروازہ کھولو مرغی نے اندر آنا ہے۔
مرغی نہ ہوئی تھانیدارنی ہوگئی صبح صبح میرے روم کا سرچ ورنٹ لے کر آ جاتی ہے اور مزے کی بات ہے جب پھوپھو میرا نام لے کر پکارتی ہے تو وہ دوڑ کر میرے ہی کمرے کے سامنے آکر کھڑی ہو جاتی ہے مطلب کہ اس کو کیسے پتہ چلتا کہ پھوپھو مجھے ہی پکار رہی ہیں 🤔
یہ کوئی مرغی ہے یا جن عموماً مرغیاں اتنی سمجھدار نہیں ہوتی اور ایک انڈہ دے کر ایسے رعب جماتی ہے جیسے حکومتیں اس کے کہنے پر گرائی بنائی جاتی ہیں آخر کب تک چلے گا یہ مرغی راج اور کب میں خاموشی سے اس مرغی کی غنڈہ گردی برداشت کروں گا ؟
پھوپھو کا ڈر اور انڈوں کا لالچ نہ ہوتا تو اب تک اس کی گردن پر چُھری رکھ چکا ہوتا

Post a Comment

Previous Post Next Post

Blog ads